Sistema ng suporta para sa iyong pagtatrabaho

*دراصل خصوصی ہنرمند ورکروں کی دو اقسام ہیں : (i) اور (ii) یہاں ہم خصوصی ہنرمند ورکر (i) کی وضاحت کریں گے، جس کا اطلاق تقریبا سب پر ہوتا ہے ۔

SSW کی ایک اور بنیادی خصوصیت جاپان کی جانب سے ایک اعلیٰ معیار کے معاونت سسٹم کی موجودگی ہے ۔ کوئی بھی شخص جو SSW پروگرام کے تحت جاپان آئے گا / آئے گی، اسے اپنے آجر سے مندرجہ ذیل معاونت حاصل ہو گی، تا کہ اسے ذہنی سکون کے ساتھ کام کرنے کے قابل بنایا جا سکے ۔
1. جاپان آنے سے قبل، آپ کو جاپان میں زندگی گزارنے کے متعلق اس زبان میں رہنمائی فراہم کی جائے گی جس سے آپ واقف ہوں ۔ 
2. جب آپ جاپان پہنچیں گے تو ایئرپورٹ پر آپ کا استقبال کیا جائے گا، اور جب آپ گھر واپس روانہ ہوں گے تو آپ کو ایئرپورٹ سے الوداع کیا جائے گا ۔ 
3. آپ کو مکان کرایہ پر لینے اور بنک اکاؤنٹ کھولنے کے ساتھ ساتھ جاپان میں موبائل فون اور دیگر ضروریات زندگی کے طریقہ کار میں معاونت فراہم کی جائے گی ۔ 
4. آپ کو جاپان میں زندگی گزارنے میں مدد کے لئے، ہم جاپانی معاشرے کے قواعد و ضوابط اور آداب زندگی، جاپان میں ٹرانسپورٹ کے استعمال کا طریقہ کار، اور قدرتی آفات جیسا کہ زلزلے کی صورت میں ردعمل کے طریقہ کار کے بارے میں واقفیت کی مجالس منعقد کر تے ہیں ۔ 
5. آپ کے مقامی سٹی ہال میں رہائشی کی حیثیت سے رجسٹر کروانے کے علاوہ ٹیکس کا طریقہ کار اور دستاویزات کی تیاری جیسے معاملات کے بارے میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ 
6. آپ کی جاپانی زبان کی مزید تعلیم میں مدد بھی فراہم کی جائے گی ۔ 
7. اگر آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ہو تو، آپ اپنی زبان میں یا پھر انگریزی زبان میں مشورہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ 
8. آپ کو جاپانی لوگوں سے بات چیت کے مواقع بھی دئیے جائیں گے تا کہ آپ ان سے فائدہ اُٹھا کر جلد از جلد جاپانی معاشرے سے واقفیت حاصل کرسکیں ۔ 
9. اگر آپ کا آجر آپ کو ملازمت سے برطرف کرنا چاہتا ہے تو ہم آپ کو کام کی نئی جگہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں گے ۔ 
10. ہم کمپنیوں میں SSW سپورٹ لیڈروں سے مختلف معاملات پر مشاورت کے لئے باقاعدگی سے میٹنگیں منعقد کرتے ہیں ۔ 

میزبان کمپنی کے بارے میں

1. غیر ملکی شہریوں کی میزبانی کے لئے قبول کرنے والے اداروں کے لئے معیار

  1. غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ مناسب ہونا چاہیئے
  2. بذات خود ادارہ موزوں ہونا چاہیئے (مثلاً، گزشتہ 5 سالوں کے دوران امیگریشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی نہ کہ ہو)
  3. ان کے پاس غیر ملکی شہریوں کی معاونت کا سسٹم موجود ہو(مثلاً، غیر ملکی شہریوں کو اس زبان میں معاونت فراہم کر سکیں جو کہ وہ سمجھ سکتے ہوں)
  4. غیر ملکی شہریوں کی سپورٹ کے لئے مناسب منصوبہ بندی ہو (مثلاً، بشمول روز مرہ زندگی سے واقفیت کی مجالس، وغیرہ)

2. میزبان اداروں کے فرائض

  1. غیر ملکی شہریوں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی شرائط پوری کا جاتی ہوں (مثلاً، اُجرتوں کی مناسب ادائیگی)
  2. غیر ملکی شہریوں کو موزوں معاونت کی فراہمی
    معاونت کی خدمات کسی باہر کی رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن کو بھی دی جاسکتی ہیں ۔
    اگر جملہ خدمات باہر کی آرگنائزیشن کو دی جائیں تو، ③1 کی شرط کو پورا کرنا بھی لازمی ہے
  3. امیگریشن سروسز ایجنسی کو متفرق فارم جمع کروانا ہوں گے

نوٹ: وہ ادارے جو ① سے ③ تک کے فرائض کو پورا کرنے میں ناکام رہیں گے ان کو غیر ملکی شہریوں کو بلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور ممکن ہے کہ امیگریشن سروسز ایجنسی کی جانب سے رہنمائی یا معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

رجسٹر شدہ سپورٹ آرگنائزیشنوں کے بارے میں

1. رجسٹریشن کا معیار

  1. بذات خود ادارہ موزوں ہونا چاہیئے (مثلاً، گزشتہ 5 سالوں کے دوران امیگریشن اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی نہ کہ ہو)
  2. ان کے پاس غیر ملکی شہریوں کی معاونت کا سسٹم موجود ہو(مثلاً، غیر ملکی شہریوں کو اس زبان میں معاونت فراہم کر سکیں جو کہ وہ سمجھ سکتے ہوں)

2. رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشنوں کے فرائض

  1. غیر ملکی شہریوں کو موزوں معاونت کی فراہمی
  2. امیگریشن سروسز ایجنسی کو متفرق فارم جمع کروانا ہوں گے

نوٹ: وہ ادارے جو ① یا ② کی شرائط کو پورا نہ کرسکیں ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی ۔

امیگریشن سروسز ایجنسی، رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن، میزبان ادارے، اور غیر ملکی شہریوں کے مابین تعلق ذیل میں بیان کیا گیا ہے ۔
									میزبان ادارہ غیر ملکی شہری کے ساتھ معاہدہ ملازمت طے  کرتا ہے اور غیرملکی شہری کو معاونت فراہم کرتا ہے ۔ قبول کرنے والا میزبان ادارہ غیر ملکی شہری کو فراہم کی جانے والی معاونت رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن کو آؤٹ سورس بھی کر سکتا ہے ۔
									امیگریشن سروسز ایجنسی کسی رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی منسوخی کا عمل کرتی ہے ۔ رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن غیر ملکی شہریوں کو معاونت فراہم کرتی ہے ۔
									امیگریشن سروسز ایجنسی سائٹ کا معائنہ کرتی ہے اور میزبان اداروں کو بہتری کے احکامات جاری کرتی ہے ۔

Blossom! in Japan.

مندرجہ ذیل ویڈیوز مارچ 2022 تک بنائی گئی تھیں۔ مئی 2022 سے، 12 مخصوص صنعتی شعبے ہوں گے۔

  • Play movie in a new window:14 in demand occupations
  • Play movie in a new window:Specified Skilled Workers supported in work & life
  • Play movie in a new window:utilize your skills experience
Page Top