ایک عمومی اصول کے مطابق، کوئی بھی غیر ملکی شہری جو جاپان میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا / رکھتی ہو تو اس کو کسی غیر ملک میں موجود جاپانی سفارت خانے (وزارت امور خارجہ کا ادارہ) سے ویزا کا اجراء کیا جاتا ہے ۔ تاہم، صرف ویزا کا حصول جاپان میں داخلے کی ضمانت نہیں دیتا ۔ جب آپ جاپان پہنچتے ہیں ، تو آپ کو ائیرپورٹ پر وزارت انصاف کی امیگریشن سروسز ایجنسی کے ذریعے ضروری جانچ پڑتال سے گزرنا پڑتا ہے، اس لئے آپ کو ایسا رہائشی سٹیٹس حاصل کرنا ہوتا ہے جو، جاپان میں قیام کے دوران آپ نے جن سرگرمیوں کا ارادہ کیا ہو ان کے عین مطابق ہو ۔ چنانچہ "ویزا" اور "رہائشی سٹیٹس" الگ الگ طریقہ کار ہیں جو مختلف اداروں کے دائرہ اختیار میں ہیں ۔ اس پیج پر فراہم کیا گیا SSW سسٹم رہائشی درجے کی ایک نئی قسم ہے جو بالکل حال ہی میں قائم کیا گیا ہے ۔
SSW کی دو اقسام ہیں، ”خصوصی ہنرمند ورکر“ - (i) اور (ii)
SSW کی خصوصیات
SSW کے طور پر جاپان میں کام کرنے کے اہل افراد کی عمر کم سے کم 18 سال ہونا ضروری ہے، ان کو صحت مند ہونا چاہیے، نیز ہنرمند ہونا ضروری ہے، تا کہ کسی قسم کی پیشگی تربیت کے بغیر فوری طور پر کام شروع کر سکیں ۔
اتفاقاً، ایک اور سسٹم جو" ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ " کہلاتا ہے، بین الاقوامی تعاون کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، جس کے تحت ورکر جاپان میں کام کے دوران مختلف تکنیکی ہنر سیکھتے ہیں ، اور پھر اپنے وطن واپس جا کر جاپان کی تکنیکی مہارت دوسروں سے شیئر کرتے ہیں ۔ ایسے افراد کے لئے جنہوں نےٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر لی ہو، وہ افراد پیشہ وارانہ مہارت کے امتحان اور جاپانی زبان کے امتحان کے بغیر اُسی خصوصی زمرے میں اپنا رہائشی سٹیٹس SSW(i) سے تبدیل کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ SSW (i) اور (ii) میں بنیادی فرق جاننے کے لیے درج ذیل چارٹ ملاحظہ فرمائیں۔
خصوصی ہنرمند ورکر
SSW (i) : یہ رہائشی سٹیٹس ان غیر ملکی باشندوں کے لئے ہے جو ایسے کاموں سے منسلک ہیں جن کے لئے کسی مخصوص صنعتی شعبوں میں مہارت کے ساتھ غیر معمولی علم اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
SSW (ii) : یہ اسٹیٹس ان غیر ملکی باشندو کے لئے ہے جو ایسے کاموں سے منسلک ہیں جن کے لئے مخصوص صنعتی شعبوں میں پختہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
قیام کا دورانیہ
SSW(i) : کل 5 سال تک
SSW(ii) : ویزے کی تجدید کی بنیاد پر قیام کی کوئی حد مقرر نہیں ہے
مہارت کا لیول
SSW (i) : تصدیق شدہ بذریعہ امتحان (وہ غیر ملکی باشندے جنہوں نے ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ (ii) مکمل کر چکے ہوں امتحان سے مستثنیٰ ہیں)
SSW (ii) : تصدیق شدہ بذریعہ امتحان۔
جاپانی زبان کی قابلیت کا لیول
SSW (i) : روزمرہ زندگی، کام، وغیرہ کے لئے ضروری جاپانی زبان کی قابلیت ، تصدیق شدہ بذریعہ امتحان
SSW (ii) : ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
کنبے کی رفاقت
SSW (i) : بنیادی طور پر اس کی اجازت نہیں ہے
SSW (ii) : ضروری لوازمات پورا کرنے کی صورت میں ممکن ہے (زوج اور بچے)
صرف قبول کرنے والے ادارے یا رجسٹرڈ سپورٹ آرگنائزیشن کی سپورٹ کی صورت میں معاونت کی اہلیت
SSW کے طور پر جاپان میں کام کرنے کے پیشے خصوصی ہنر کے کام جو آپ SSW کے طور پر کر سکتے ہیں، وہ تمام 16 صنعتی شعبے ذیل میں دئیے گئے ہیں ۔
نوٹ کرلیں کہ SSW (i) میں صرف ”نرسنگ کیئر“,”آٹو موبائل ٹرانسپورٹیشن بزنس“, ”ریلوے“، ”جنگلات“ اور ”لکڑی کی صنعت“کے شعبے ہیں۔
وزارت صحت، لیبر اور فلاح و بہبود کے دائرہ اختیار کے تحت
نرسنگ کیئرجسمانی نگہداشت کے علاوہ (نہانے، کھانا کھانے، جسمانی اخراج جیسے کاموں میں مدد کرنا وغیرہ، صارف کی جسمانی اور ذہنی کیفیت کے پیش نظر)، اس سے متعلق کسی بھی قسم کی خدمات (تفریح، یا فنکشنل ٹریننگ میں مدد، وغیرہ) فراہم کرنا
۔
نوٹ: گھر پر جا کر خدمات فراہم کرنا اس میں شامل نہیں ہیں
عمارتوں کی صفائیاندرون عمارت صفائی
وزارت معیشت، تجارت و صنعت کے دائرہ اختیار کے تحت
مینوفیکچر آف انڈسٹریل پروڈکٹس یا صنعتی مصنوعات کی تیاری
・مشیننگ اور دھاتوں کی پروسیسنگ
・بجلی اور الیکٹرانک آلات کی اسمبلی
・ میٹل سرفیس ٹریٹمنٹ
・ کارٹن باکس اور نالی دار کارڈ بورڈ باکس بنانا
・ پری کاسٹ کنکریٹ مینوفیکچرنگ
・کچرے سے اخذ کردہ کاغذ اور پلاسٹک سے کثیف شدہ ایندھن بنانا
・ ٹیبل وئیر اور آرائشی برتنوں کی تیاری
・پرنٹنگ اور کتابوں کی جلد سازی
・فیبریکیٹڈ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ
・سلائی
وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، نقل و حمل اور سیاحت کے دائرہ اختیار کے تحت
تعمیرات・سول انجینئرنگ
・تعمیر
・ انفراسٹرکچر کی سہولیات اور سازو سامان
جہاز سازی اور میرین مشینری کی صنعت・جہاز سازی
・بحری جہاز کی مشینری
・بحری جہاز کے بجلی اور الیکٹرانک آلات
آٹو موبائل کی مرمت اور دیکھ بھالآٹوموبائل کی روز مرہ کی دیکھ بھال، باقاعدگی سے دیکھ بھال، سرٹیفائیڈ مینٹیننس ، یہ کام اتفاقاً سرٹیفائیڈ مینٹیننس میں ہے
ہوابازیایئرپورٹ گراؤنڈ ہینڈلنگ (گراؤنڈ ڈرائیونگ سپورٹ سروسز، بیگیج / کارگو ہینڈلنگ سروسز، وغیرہ)، ہوائی جہاز کی مینٹننس (طیاروں کی مینٹننس کی سروسز، اور آلات، وغیرہ)
مہمان خانہمہمان خانہ میں قیام سے متعلق خدمات فراہم کرنا، بشمول استقبالیہ کا کام، پلاننگ اور پبلک ریلیشن، کسٹمر سروس، ریسٹورنٹ سروس، وغیرہ ۔
ریلوے・ریلوے ٹریک کی تعمیر اور دیکھ بھال
・بجلی کی سہولیات کی تعمیر اور مینٹیننس
・رولنگ اسٹاک کی دیکھ بھال اور مرمت
・رولنگ اسٹاک مینوفیکچرنگ
・ٹرین آپریشن کا کام (ڈرائیور، کنڈکٹر اور ورکر جو براہ راست ٹرین / کار کے آپریشن میں مصروف عمل ہیں)
وزارت زراعت، جنگلات و ماہی گیری کے دائرہ اختیار کے تحت
زراعتعام فصلوں کی کاشتکاری (فصلوں کا انتظام، جمع کاری / ترسیل / زرعی مصنوعات کا انتخاب، وغیرہ)، عام مویشیوں کی فارمنگ (فیڈ کا انتظام، جمع کاری / ترسیل / مویشیوں کی مصنوعات کا انتخاب، وغیرہ)
ماہی گیری اور آبی کاشتکاری ماہی گیری (مینوفیکچرنگ اور ماہی گیری کے آلات کی مرمت، آبی جانوروں یا نباتات کی تلاش، ماہی گیری کے آلات اور ماہی گیری کی مشینری کو چلانا، آبی جانوروں اور نباتات کو جمع کرنا، شکار کی پروسیسنگ اور
سٹور کرنا، سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، وغیرہ)، آبی کاشتکاری (آبی کاشتکاری کے آلات کی مینوفیکچرنگ / مرمت / اور انتظام، آبی کاشتکاری کے جانوروں اور نباتات کی کاشت / کٹائی / اور پروسیسنگ کا انتظام کار، سیفٹی اور صحت کو یقینی
بنانا، وغیرہ)
فوڈ اینڈ بیوریج مینوفیکچرنگ(کھانے کی اشیاء اور مشربات کی مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ (بجز الکوحل والے مشروبات)، سیفٹی اور صحت) عام کھانے کی اشیاء اور مشروبات کی مینوفیکچرنگ
فوڈ سروسز کی صنعتعمومی کھانے کی سروسز (جیسا کہ کھانے اور مشروبات کی تیاری، کسٹمر سروس، سٹور مینجمنٹ)
جنگلاتسلوی کلچر یا جنگلات کے لیے شجرکاری، شہتیر یا درختوں کی لکڑی کی پیداوار، وغیرہ
لکڑی کی صنعتسا مِلِنگ انڈسٹری اور پلائی ووڈ انڈسٹری وغیرہ میں لکڑی کی پروسیسنگ، وغیرہ۔
مندرجہ ذیل ویڈیوز مارچ 2022 تک تیار کی گئی تھیں۔ اپریل 2024 میں، ”مشین پارٹس اینڈ ٹولنگ انڈسٹریز“ کو ”مینوفیکچر آف انڈسٹریل پروڈکٹس“ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔