جاپان میں بطور SSW کام کرنے کی طرف رُخ کرنے سے پہلے،

*دراصل خصوصی ہنرمند ورکروں کی دو اقسام ہیں : (i) اور (ii) یہاں ہم خصوصی ہنرمند ورکر (i) کی وضاحت کریں گے، جس کا اطلاق تقریبا سب پر ہوتا ہے ۔

اس طریقہ کار کا وسیع النظر جائزہ

برائے مہربانی بطور SSW جاپان میں کام کرنے تک کا وسیع النظر جائزہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔ تاہم، برائے مہربانی نوٹ فرما لیں کہ طریقہ کار بلحاظ ملک قدرے مختلف ہو گا ۔ کچھ ممالک کے اپنے خود کے ملکی طریقہ کار بھی ہوتے ہیں (تفصیلات کے لئے، ہر ملک میں جاپان ایمبیسی سے رابطہ کریں یا پھر اپنے ملک کی سمندر پار ورکروں کی ترسیل کی ایجنسی سے رابطہ کریں)

جاپان کے اندر

ہم سے رابطہ کریں جاپان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سفارت خانہ
پتہ/ اڈریس 4-6-17, Minami-Azabu, Minato-ku, Tokyo 106-0047
ٹیلی فون نمبر 03-5421-7741
فیکس نمبر 03-5421-3610
ای میل اڈریس pareptokyo@mofa.gov.pk
معاونت یافتہ زبان جاپانی,انگریزی

پاکستان

ہم سے رابطہ کریں پاکستان اسلامی جمہوریہ امیگرنٹس اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو
پتہ/ اڈریس 44000 "Emigration Tower" Plot No.10, Mauve Area, G-8/1, Islamabad
ٹیلی فون نمبر ⁺92-51-91-7272
فیکس نمبر ⁺92-51-9107270
ای میل اڈریس dg@beoe.gov.pk
معاونت یافتہ زبان انگریزی,اردو
سب سے پہلے، ذاتی طور پر غیرملکی شہریوں کے لئے شرائط مندرجہ ذیل ہیں ۔ ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیئے، ان کو مہارت کا امتحان اور جاپانی زبان کی قابلیت کا امتحان (وہ غیرملکی شہری جو ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ (ii) کامیابی سے مکمل کر چکے ہوں وہ اس سے مستثنیٰ ہیں)، وہ خصوصی ہنرمند ورکر (i) کی حیثیت سے مجموعی 5 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک رہائشی نہیں ہونا چاہیئے، اس کو زر ضمانت  کی ادائیگی یا مالی جرمانے کی شرائط کے معاہدے  پر دستخط نہیں کرنا چاہیئں، اور اگر اپنے ذاتی اخراجات خود ادا کر رہا / رہی ہوں تو، تفصیلات کے بارے میں مکمل آگاہ ہونا ضروری ہے ۔
									برائے مہربانی ذیل میں جاپان میں SSW کی حیثیت سے کام کرنے کے بارے میں ایک وسیع النظر جائزہ ملاحظہ فرمائیں ۔ وہ غیر ملکی شہری جو بیرون ملک (مہارت اور جاپانی زبان) کا امتحان پاس کر کے جاپان میں داخلے کے خواہشمند ہوں (وہ غیرملکی شہری جو ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ (ii) کامیابی سے مکمل کر چکے ہوںوہ اس سے مستثنیٰ ہیں) ان کو میزبان ادارے کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیئے، یا توملازمت کی پیش کش کے لئے  براہ راست درخواست دے کر یا پھر کسی پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایجنسی کی ملازمت تلاش کرنے کی خدمات کو استعمال کر تے ہوئے ۔
									بعد ازاں، اہلیت سرٹیفیکیٹ برائے رہائشی سٹیٹس (میزبان ادارے کے اہلکار کی جانب سے آپ کے نمائندے کے طور پر درخواست داخل کی جائے گی) کے لئے درخواست دی جائے گی، علاقائی امیگریشن سروسز بیورو اہلیت سرٹیفکیٹ برائے رہائشی سٹیٹس میزبان ادارے کو ارسال کرے گا ۔ ما بعد، میزبان ادارے، وغیرہ کی جانب سے آپ کو ارسال کردہ اہلیت سرٹیفکیٹ برائے رہائشی سٹیٹس کو جاپانی سفارت خانے یا کونسل جنرل میں جمع کرا کے، ویزے کے لئے درخواست دی جائے گی ۔ اس کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد، اگلے مراحل میں ویزے کا اجراء، جاپان میں داخل ہونا، اور میزبان ادارے میں کام کا آغاز کرنا شامل ہیں ۔

  • ※1مخصوص صنعتی شعبے میں کام کے زمرے کے مطابق امتحان دینا
  • ※2- جاپان فاؤنڈیشن کا بنیادی جاپانی زبان کا امتحان (جاپان فاؤنڈیشن)
    - جاپانی زبان کی اہلیت کا امتحان (لیول N4 یا اس سے زیادہ) (جاپان فاؤنڈیشن اور جاپان ایجوکیشنل ایکسچینج اینڈ سروسز)
  • ※3 ◯ ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونا چاہیئے
    ◯ ان کے لئے مہارت اور جاپانی زبان کے امتحان کو پاس کرنا لازمی ہے (وہ غیرملکی شہری جو ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ (ii) کامیابی سے مکمل کر چکے ہوں وہ اس سے مستثنیٰ ہیں)
    ◯ خصوصی ہنرمند ورکر (i) کی حیثیت سے مجموعی 5 سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک رہائشی نہیں ہونا چاہیئے
    ◯ انہیں زر ضمانت کی ادائیگی یا مالی جرمانے کی شرائط کے معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہیئں
    ◯ اگر اپنے ذاتی اخراجات خود ادا کر رہے ہوں تو، تفصیلات کے بارے میں مکمل آگاہی ضروری ہے
    وغیرہ
  • ※4 ◯ میزبان ادارے کی جانب سے روزمرہ زندگی کے بارے میں واقفیت کی مجلس میں شرکت کریں
    ◯ اپنے رہائشی علاقے کے بلدیاتی دفتر میں رہائشی کے طور پر خود کو رجسٹر کروائیں
    ◯ تنخواہ کی ادائیگی کے لئے بنک اکاؤنٹ کھلوائیں
    ◯ رہائش تلاش کریں
    وغیرہ

امتحان کے بارے میں

①جاپانی زبان کی مہارت کی تصدیق کا امتحان

خصوصی ہنرمند ورکر رہائشی سٹیٹس کے حصول کے لئے آپ کو جاپان فاؤنڈیشن کا بنیادی جاپانی زبان کا امتحان (JFT- بنیادی) یا پھر جاپان یا کسی دوسرے ملک میں منعقد کیے جانے والے جاپانی زبان کی قابلیت کے امتحان (JLPT) کا لیول N4 پاس کرنا ہوگا ۔

* نرسنگ کیئر کے کام کے لئے آپ کو نرسنگ کیئر جاپانی زبان جائزہ امتحان بھی پاس کرنا ضروری ہو گا ۔

②مہارت کا امتحان

خصوصی ہنرمند ورکر رہائشی سٹیٹس کے حصول کے لئے، آپ کو جاپان میں یا پھر کسی دوسرے ملک میں معقد کیے جانے والے اپنے خصوصی صنعتی شعبے میں مہارت کا امتحان پاس کرنا ضروری ہو گا ۔

جاپان میں مزید تجربہ کار SSW ورکروں کا تعارف

جاپان میں مزید تجربہ کار SSW ورکروں کا تعارف

درج ذیل ویڈیوز مارچ 2022 تک بنائی گئی تھیں۔مئی 2022 میں، "مشین پارٹس اور ٹولنگ انڈسٹریز" کو دیگر مینوفیکچرنگ صنعتوں کے ساتھ ایک شعبے میں ضم کر دیا گیا۔

Blossom! in Japan.

مندرجہ ذیل ویڈیوز مارچ 2022 تک بنائی گئی تھیں۔ مئی 2022 سے، 12 مخصوص صنعتی شعبے ہوں گے۔

  • Play movie in a new window:14 in demand occupations
  • Play movie in a new window:Specified Skilled Workers supported in work & life
  • Play movie in a new window:utilize your skills experience
Page Top